غازی آباد، //(یو این آئی) اترپردیش میں غازی آباد ضلع کے مودی نگر میں اتوار کو برتھ ڈے کے موقع پر استعمال کی جانے والی موم بتی وغیرہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ جانے کے سبب سات خواتین سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ تین افراد آگ کی لپٹوں میں شدید طور پر جھلس گئے۔
پولیس ذرائع نے یہ معلومات فراہم کیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مودی نگر علاقہ کے بکھراوا گاؤں میں واقع یوم پیدائش کے موقع پر استعمال کی جانے والی موم بتی بنانے کی ایک فیکٹری میں آج دوپہر بعد تقریباً تین بجے اچانک آگ لگ گئی۔