نئی دہلی ، 28 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لداخ میں فوج نے ہندوستان کی جانب سے آنکھ اٹھانے والوں کرارا جواب دیکر کر اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
اتوار کے روزاپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘میں مسٹر مودی نے لداخ میں چین کے ساتھ تناؤ ، کورونا بحران سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ لداخ میں ہندوستان کی سرزمین پر آنکھ اٹھاکردیکھنے والوں کو کرارا جواب ملا ہے۔