اسرائیل میں کورونا کے 621 نئے معاملے

0
0

تل ابیب، 28 جون (ژنہوا) اسرائیل میں دو اپریل کے بعد سے کورونا وائرس کے معاملوں میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس میں ایک دن میں 621 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 23421 ہوگئی ہے۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ اسرائیل میں کورونا کے سب سے کم عمر (19 سالہ) مریض کی موت سمیت کل 317 افراد اس وائرس کے سبب فوت ہوچکے ہیں۔ یہاں سنگین مریضوں کی تعداد 46 سے گھٹ کر 41 ہوگئی ہے۔
کورونا سے 130 نئے مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی اب تک کل 17002 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت یہاں انفیکشن کے 3102 فعال معاملے ہیں جو کہ تین مئی کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا