بھاجپاجموں وکشمیرکے مفادات کی حفاظت کرے

0
0

کھوکھلے دعوئوں سے زمینیں،نوکریاں اور تعلیم سے بھی محروم ہورہے ہیں لوگ: :دویندر رانا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھاجپا کو جموں وکشمیر کے رہائشیوں کی زمینوں ،نوکریوں اور پیشہ وارانہ کالجوں میں داخلوں کی حفاظت کرنی چاہئے ۔انہوںنے بھاجپااور جموں و کشمیر انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مستقل رہائشیوں کی زمینوں ، نوکریوں اور پیشہ ورانہ کالجوں میں داخلوں کی حفاظت کیلئے ایک روڈ میپ تیار کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ ڈومیسائل اور دیگر کئی معاملات نے لوگوں کے دماغ میں ایک کشمکش پیدہ کر دی ہے ۔موصوف نے کہا کہ جموں کے بھاجپا لیڈران کے وعدے کہ یہاں کے مستقل باشندگان کی زمینیں اور نوکریاں محفوظ ہیں ،کھوکھلے نظر آرہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ بھاجپا لیڈران کو ایسے مسائل میں صاف سامنے آنا چاہئے اور اپنے وعدوں پر کاربند رہنا چاہئے اور حکومت کو یہاں کی عوام کے مسائل سماعت کرنے اور ان کی خواہشات و جذبات کا احترام کرنے کیلئے ایک میکانزم قائم کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ ڈومیسائل قانون نے یہاں کے باشندگان کو دیوار کی ایک طرف دھکیل دیا ہے اور لوگ اپنی زمینوں اور نوکریوں کا تحفظ چاہتے ہیں ۔صوبائی صدر نے کہا کہ ڈومیسائل قانون نے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل پر کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں اور ان کا ازالہ حکومت کو کرنا چاہئے ۔رانا نے لوگوںاور بالخصوص نوجوانوں کو یقین دہان کرواتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی مسائل کے پیش نظر عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور بھاجپا سمیت سب کا یہ وعدہ ہونا چاہئے کہ یہاں کے باشندگان کے حقوق محفوظ رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا