’اپنی پارٹی‘ریاست کادرجہ واپس بحالی کی متمنی

0
0

بھاجپا ،کانگریس، این سی اور پی ڈی پی سے دو درجن نوجوانوں نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھاجپا ،کانگریس، این سی اور پی ڈی پی سے دو درجن نوجوانوںنے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈران کی موجودگی میںپارٹی کا دامن تھاما۔اسی سلسلہ میں پارٹی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سابق وزیر محمد دلاور میر،سابق وزیر منجیت سنگھ،وجے بقایا، وکرم ملہوترہ،یاور احمد میر،نمرتا شرما، مدن چلوترہ ،بودھ راج بھگت اور رقیق خان موجود تھے جنہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے نوجوانوں کا خیر مقدم کیا ۔واضح رہے جے کے اے پی کے صدر سید الطاف بخاری کی لیڈر شپ پر اعتماد کرتے ہوئے سوہن سنگھ سونو کی قیادت میں نوجوانوںنے اپنی پارٹی کا دامن تھاما۔اس دوران سینئر لیڈر جے کے اے پی محمد دلاور میر نے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کا خیر مقد م کیا اور پارٹی کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی ۔وہیں سینئر لیدر وجے بکایا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست کے درجے کی بحالی کیلئے جد و جہد کریں گے ۔انہوںنے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کروائے جانے چاہئے تاکہ عوامی مسائل کا ازالہ ہو سکے اور ایک حکومت کے بنتے تک یہاں مرکزی سرکار ایسے اقدام کرے تاکہ یہاں کی عوام کے مسائل کا ازالہ ہو سکے ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا