نئی دہلی،6 جون (یواین آئی) مشرقی لداخ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ ایک مہینے سے جاری فوجی تعطل کو حل کرنے کے لئے ہنوستان اور چین کے سینئرفوجی حکام کے درمیان آج ایک اعلی سطحی میٹنگ ہورہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سطح کے عہدیداروں کی یہ میٹنگ چین کے چشول مولڈو میں واقع بارڈر پرسنل میٹنگ پوائنٹ میں ہورہی ہے ، جو اس طرح کی میٹنگوں کے لئے طے شدہ دو مراکز میں سے ایک ہے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی لیہہ میں 14 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہرندر سنگھ کر رہے ہیں جبکہ چین اور جنوبی شیانگ ملٹری ڈویژن کور کے کمانڈر میجر جنرل لن کی ہیں۔ میجر جنرل کو چین سے سے دو دن قبل یہ نئی ذمہ داری ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
اس میٹنگ سے ایک روز قبل ، جمعہ کے روزدونوں ممالک کی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری سطح کی بات چیت میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مثبت اشارے دیئے گئے تھے۔ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیاء) نوین شریواستو اور چین کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وو چیانگاؤ کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں ہندوستان اور چین کے مابین پرامن ، مستحکم اور متوازن تعلقات عالمی تناظرمیں استحاکم کیلئے انتہائی اہم ہیں۔