کورونا کے باوجود جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاروں کی ہوڑ،سات سرمایہ کاروں کی 92202 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

0
0

نئی دہلی،6 جون (یواین آئی)کورونا چیلنج کے درمیان مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارم کی سرمایہ کاری جاری ہے اور 45 دنوں میں سات سرمایہ کار جیو پلیٹ فارم میں 19.90 فیصڈ ایکوٹی کےلئے کُل 92,202.15 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔
جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری 22 اپریل کو فیس بک سے شروع ہوئی تھی،اس کے بعد سلور لیک،وسٹا اکویٹی ،جنرل ایٹلانٹک اور کے کے آر نے سرمایہ کاری کی۔جمعہ کو پہلے یو اے ای کی مباڈلا اور پھر کچھ گھنٹوں کے بعد امریکہ کی سلور لیک نے اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔دونوں نے مل کر جیو پلیٹ فارم میں 24 گھنٹوں کے اندر 13640.40 کروڑ کا سرمایہ کر ڈالا۔
امریکہ کی سلور لیک اور اتحادی پارٹنرس نے مل کر 0.98 فیصد ایکویٹی کےلئے جیو پلیٹ فارم میں 4,546.80 کروڑ روپے کے سرمایہ کا اعلان کیا ہے۔یہ سلور لیک کا جیو پلیٹ فارم میں دوسرا انویسٹمنٹ ہے۔اس سے پہلے بھی سلور لیک پارٹنرس نے چار مئی کو جیو پلیٹ فارم میں 1.15فیصد ایکویٹی کےلئے 5,655.75 کروڑ کا انویسٹمنٹ کیا تھا۔سلورلیک کا کل انویسٹمنٹ بڑھکر اب 2.08 فیصد ایکویٹی کےلئے جیو پلیٹ فارم میں 9,093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا۔
جیوپلیٹ فارم ،ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ کے مکمل مالکانہ حق والی اکائی ہے۔یہ ایک ’’نیکسٹ جنریشن‘‘ٹیکنولوجی کمپنی ہے جو ہندوستان کو ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کے کام میں مدد کر رہی ہے۔اس کےلئے جیو کے اہم ڈیجیٹل ایپ،ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور ہندوستان کے نمبر ایک ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی پلیٹ فارم کو ایک سال لانے کا کام کررہی ہے۔ریلائنس جیو انفوکوم لیمیٹید،جس کے 38 کروڑ 80 لاکھ گاہک ہیں،جیو پلیٹ فارم لیمیٹیڈ کی مکمل اکائی بنی رہے گی۔
سلور لیک 40 ارب ڈالر سے زیادہ کی اسیٹس دنیا بھر میں مینیج کرتی ہے۔اس نے علی بابا،اے این ٹی فائنینشیل الفابیٹس ویریلی اینڈ وایمو یونٹس ،ڈیل ٹیکنولوجی اورٹویٹر جیسی متعدد نامی گرامی کمپنیوں میں سرمایہ کیا ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا