یاترا کے لئے تیاریاں جاری : شرائن بورڈ کے سی ای او

0
0

سالانہ شری امرناتھ یاترا، جموں میں ‘پراتھم پوجا’ انجام دی گئی
یواین آئی

جموں؍؍کورونا کے باعث سالانہ شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے پر ابہام کے بیچ شرائن بورڈ نے جمعہ کے روز یہاں ‘پراتھم پوجا’ مذہبی جوش وجذبے سے انجام دی۔پوجا کو شری امرناتھ شرائن بورڈ کے تالاب تلو دفتر میں انجام دیا گیا جس میں شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر بپل پاٹھک، ایڈیشنل سی ای او انوپ کمار سونی، ویشو ہندو پریشد کے ورکنگ صدر راجیش گپتا اور کونسلر سنجے بارو کے علادہ دیگر کئی لوگوں نے شرکت کی۔شرائن بورڈ کے سی ای او بپل پاٹھک نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اس پوجا کو جیشٹھ پرنیما کے دن حسب معمول یاترا کے دوران چندن واری کشمیر میں انجام دیا جاتا تھا لیکن امسال کورونا وائرس کی وجہ سے اس کو یہیں انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ یاترا کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ پوجا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔موصوف سی ای او نے کہا کہ وزارت امور داخلہ کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت ملک میں عبدات گاہوں کو آٹھ تاریخ سے کھولا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جس سے سالانہ شری امرناتھ یاترا شروع ہونے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔یاترا کی مدت کو مختصر کرکے صرف پندرہ دن رکھنے کی رپورٹس کو رد کرتے ہوئے مسٹر پاٹھک نے کہا: ‘یاترا کے لئے تیاریاں جاری ہیں کورونا کے پیش نظر تمام اقدام کئے جائیں گے اور اسی کے تحت فیصلے لئے جائیں گے’۔دریں اثنا وی ایچ پی کے ورکنگ صدر راجیش گپتا نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا