ماحولیاتی تحفظ کے ذریعے عالمی چیلنجوں کا حل ممکن: مختارنقوی

0
0

نئی دہلی، 5 جون (یو این آئي) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ ماحولیاتی تحفظ کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر مختار عباس نقوی نے آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنی رہائش گاہ میں درخت لگانے کے بعدکہا کہ اس موقع پر ہر فرد کو چاہئے کہ وہ بھی پودے لگائے اور ماحولیات کے تحفظ اور سلامتی کے لئے اپنی سطح پر جو بھی اقدامات کرسکتا ہے، وہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو جس طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے، ہم ان پر ماحولیات کے تحفظ کے عزم کے ساتھ قابو پاسکتے ہیں۔
مرکزی اقلیتی وزیر نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ہر فرد کو ماحولیات کے تحفظ، فروغ اور ترقی کے لئے عہد کرنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا