جموں،4 جون (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے یہاں حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں بجلی کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونین ٹریٹری میں نجکاری کے بجائے بجلی کی مفت فراہمی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجیوں نے سماجی دوری کa خیال رکھتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ‘یوتھ کانگریس جموں وکشمیر میں بجلی کی نجکاری کے خلاف ہے’ اور ‘یوتھ کانگریس جموں وکشمیر میں سمارٹ الیکٹرک میٹرس کی تنصیب کے خلاف ہے’ جیسے نعرے لکھے تھے۔
احتجاجی حکومت مخالف اور بی جے پی مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔