کشمیر: کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کی موت، اموات کی کل تعداد 35

0
0

سری نگر، 4 جون (یو این آئی) وادی کشمیر میں ضلع سری نگر کے نور باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا 60 سالہ مریض کی جمعرات کے روز موت واقع ہونے سے جموں وکمشیر میں اس وائرس سے متاثرہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ہسپتال برائے امراض سینہ ڈل گیٹ سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے حوالے سے کہا ہے کہ متوفی کو دو دن قبل شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہاں لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی جمعرات کو یہاں موت واقع ہوئی اوراس کو فالج ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا