15 جون سے جموں وکشمیر میںسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے:مشیر شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر حکومت نے آج کہا کہ اس نے جموں و کشمیر میں 15 جون کوسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے اس کا اظہار آج لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما جو کہ محکمہ تعلیم کے انچارج بھی ہیں نے کیا۔تاہم کووِڈ۔19 کے پیش نظر انہوں نے کہاکہ سکولوں کے سربراہاں کو سکول احاطوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ بات لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہی جو محکمہ اسکول ایجوکیشن کے انچارج بھی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جموں و کشمیر بھر میں کوڈ 19 کے پیش نظر اسکول کے احاطے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔