شاہ فیصل ، سرتاج مدنی اور پیر منصور کی رہائی کا کیا خیر مقدم
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ڈی پی لیڈر پرویز وفا نے جموں و کشمیر کے سینئر سیاسی نظر بندوں کی لگاتار نظر بندی پر سوالیہ عائد کرتے ہوئے پانچ اگست کے بعد لگاتار سیاسی لیڈران نظر بن دہیں ۔انہوںنے تمام سیاسی نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جموں و کشمیر کے تمام سیاسی لیڈران کی نظر بندی کا خاتمہ کیا جائے ۔اس موقع وفا نے سابق آئی اے ایس آفیسر و صد ر جموں و کشمیر پیوپلز موومنٹ شاہ فیصل، پی ڈی پی لیڈر سرتاج مدنی اور پیر منصور کی رہائی کا خیر مقدم کیا جنہیں گزشتہ برس پی ایس اے کے تحت نظر بند کیا گیا تھا ۔انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کے ایک بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف نے یقین دہانی کروائی تھی کہ تمام سیاسی نظر بندوں کو رہا کیا جائے گا لیکن اب تک سینئر سیاسی لیڈران نظر بند ہیں ۔وفا نے سیاسی لیڈران پر جاری کریک ڈائون کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کرونا وائرس کی لڑائی میں مصروف ہے اور حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈران بالخصوص سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نظر بند ہیں۔موصوف نے کہا کہ تمام سیاسی لیڈران جو نظر بند ہیں کو جلد رہا کیا جائے کیونکہ سیاسی نظر بندوں کے کنبہ جات ذہنی کوفت کا شکار ہو رہے ہیں ۔وفا نے وزیر اعظم نرندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کو رہا کیا جائے اور تمام سیاسی نظر بندوں سے پی ایس اے کا خاتمہ کیا جائے ۔