اپریل میں ہوائی مال ٹرانسپورٹ 28 فیصد گھٹا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے مانگ میں کمی اور پروازوں پر پابندی کی وجہ سے اپریل میں عالمی ہوائی مال ٹرانسپورٹ میں 27.7 فیصدی کی گراوٹ درج کی گئی۔بین الاقوامی ہوائی ٹرانسپورٹ یونین (آئیٹا) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال اپریل کے مقابلے میں اس سال اپریل میں ٹن کلومیٹر- میں عالمی مال ڈھلائی 27.7 فیصد گھٹ گئی۔پروازوں پر پابندیوں کی وجہ مال ڈھلائی کی سہولت کی صلاحیت میں 42 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔مانگ کے مقابلے میں صلاحیت میں زیادہ تیز گراوٹ کی وجہ سے ‘کارگو لوڈ فیکٹر’میں تاریخی 11.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔آئیٹا کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکیوٹو افسر الیکزینڈر ڈی جونائک نے کہا،‘‘ہوائی مال ڈھلائی کی سہولت کی صلاحیت میں کافی کمی آئی ہے ۔اپریل 2019 کے مقابلے مانگ میں 27.7 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے جبکہ صلاحیت میں 42 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ایسا بنیادی طورپر مسافرپروازوں کے تقریباً بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔مسافر پروازوں والے طیاروں میں بھی کافی مال ڈھلائی ہوتی ہے ۔ایسا بنیادی طورپر مسافر پروازوں کے تقریباً بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔مسافر پروازوں والے طیاروں میں بھی کافی مال ڈھلائی ہوتی ہے ۔حکومتوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سپلائی چین بلا رکاوٹ چلے ۔کئی ملکوں میں کارگو طیاروں کا آپریشن شروع ہوگیا ہے ،لیکن افریقی اور لاطینی امریکی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ کارگو کی مانگ کم بنی ہوئی ہے ۔’’اعدادو شمار کے مطابق ،ہوائی مال ڈھلائی میں اپریل مین لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ 43.7 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔مغربی ایشیا میں 38.3 فیصد ،یورپ میں 33.7 فیصد،ایشیا- بحر الکاہل علاقہ میں 31 فیصد،افریقہ میں 21.7 فیصد اور شمالی امریکہ میں 11.5 فیصد کی کمی آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا