لاک ڈائون کے سائے میں سبز سونے کا نقصان

0
0

کرونا وائرس کیا آیا کہ جنگلات مافیہ میں ایک جان سی آگئی اور سبز سونے کی بے دریغ کٹائی جاری کر دی جس کی خبریں آئے روز منظر عام پر آرہی ہیں لیکن اس سب کے سامنے محکمہ جنگلات بے بس نظر آرہا ہے کیونکہ لاک ڈائون کی پاسداری کر رہی عوام اپنے گھروں میں محصور ہے ، انتظامیہ لاک ڈائون کی پاسداری کروا رہی ہے اور جنگلات مافیہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہاہے جس کی وجہ سے سبز سونے کی کٹائی جاری ہے اور ماحول پر اس کا گہرا اثر دیکھنے کومل رہا ہے۔جموں و کشمیر میںجنگلات کی اس بے دریغ کٹائی سے نسل نو کیلئے کئی طرح کی مشکلات سامنے آئیں گی،جو ہر ذی شعور کو سمجھنی چاہئے ۔اسی دور میں ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو جنگلات کی زمینوں پر قابض ہونے کیلئے پائوں آگے بڑھا رہا ہے لیکن متعلقہ محکمہ میں کچھ ایسے آفیسران بھی موجود ہیں جو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہے ہیں اور جنگلات کی زمینوں کوآزاد کر وا رہے ہیں ۔جموں و کشمیر میں جنگلات کی زمینوں سے ناجائز قابضوں سے زمینیں واپس لانے کیلئے کئی طرح کی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں لیکن اس دور میں جہاں لاک ڈائون چل رہا ہے وہیںپولیس انتظامیہ لاک ڈائون کی پاسداری میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور ایسے میں جنگلات کی زمینوں سے ناجائز قابض لوگوںسے زمینیں آزاد کروانا کسی مشکل سے کم نہیں ہے کیونکہ جنگلات کو نقصان پہنچانے والا مافیہ بھی اپنی قوت آزمانے میں کسی سے کم نہیں ہے جبکہ اس کو یہ خوف بھی نہیں کہ وہ ناجائز قابض ہو رہا ہے اور اسے اللہ کے حضور جواب دہ بھی ہونا ہے ۔انتظامیہ کو ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لانے کیلئے محکمہ جنگلات کے ملازمین کے ساتھ تحفظ کا بہتر انتظام بھی کرنا چاہئے تاکہ نسل نو کیلئے قدرت کے اس انمول تحفے کو بچایا جا سکے ۔وہیں جنگلات میں ناجائز قبضے کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کیلئے محکمہ جنگلات کو وقتاً فوقتاً ہر کمارٹمنٹ اور جنگلات کے ہر حصے کو دیکھنا چاہئے ،اپنے دورے کرنے چاہئے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانی چاہئے ۔وہیں لاک ڈائون کے سائے میں جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو بھی یہ سوچنا چاہئے کہ وہ نسل نو کا نقصان کر رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ پنچائتی نمائندگان کو بھی یہ خیال رکھنا چاہئے کہ انہیں عوام نے نمائندہ بنایا ہے اور ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی جنگلات کی جانب پورا دھیان دیں اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی شکایات محکمہ تک پہنچائیں تاکہ نہ صرف ان سے ناجائز قبضہ کو ہٹا یا جا سکے بالکہ انہیں سخت اور مثالی سزا بھی دلائی جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا