راجوری میں سماج مخالف عناصر کی بربریت

0
0

جموں و کشمیر گجر یونائٹڈ فرنٹ نے کاروائی کا کیا مطالبہ،ایل جی سے ذاتی مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ضلع راجوری کی تحصیل کالا کوٹ میں کچھ سماج مخالف عناصر کی جانب سے ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا ہے ۔جموں و کشمیر گجر یونائٹڈ فرنٹ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے سماج مخالف عناصر پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس ضمن میں فرنٹ صدر انور چوہدری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکات کو معاف نہیں کیا جا سکتا ۔انہوںنے ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر پر کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں ۔انور چوہدری نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جماعت کے لیڈران کو لگام دی جائے جو گجروں پر پہاڑ بن کر ٹوٹ رہے ہیں ۔فرنٹ صدر نے ڈی جی پولیس سے بھی اپیل کی اور کہا کہ اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کی جائے اور گجر پر بربریت ڈالنے والوں کو سزا دی جائے ۔انور چوہدری نے انتظامیہ سے کہا کہ عوام کو پر امن ماحول فراہم کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا