سری نگر، 26 مئی (یو این آئی) سری نگر کے جڈی بل علاقے میں ایک سینئر ڈاکٹر کے ساتھ پولیس کی مبینہ زیادتی کے واقعہ کے خلاف منگل کے روز یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال کے صحن میں ڈاکٹروں نے علامتی احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ڈاکٹروں نے پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھا تھا۔
بتادیں کہ جڈی بل سری نگر میں مبینہ طور پر پولیس نے ایک سینئر ڈاکٹر کو پیٹا تھا اور انہیں دن بھر تھانہ میں بند بھی رکھا تھا۔