لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے آج بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس اگزمینیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کونسلنگ کے وقت طلباء سے ڈومیسائل اسناد طلب کی جائیں اور آن لائین فارم بھرنے کے وقت ان پر دبائو نہ ڈالا جائے ۔وہیں حکومت کی ایڈوائزری کے مطابق اس ضمن میںبورڈ کو اپنی نوٹیفکیشن میں بھی ترمیم کیلئے کہا گیاہے جہاں بورڈ کونسلنگ کے وقت ڈومیسائل سرٹیفکیٹ طلب کرے گا ۔بورڈ کو مزید ہدایات جاری کی گئیں کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے طالب علم کو ہی منتخب کیا جائے گا ۔واضح رہے یہ ہدایات طلباء کے ذہنوں میں ڈومیسائل قانون کے متعلق پیدہ ہونے والے سوالات کے پیش نظر جاری کی گئی