کہا یکساں کام کیلئے یکساں اُجرتیں دی جانی چاہئے ،ملازمین بھی پریشان اور بے روزگار بھی پریشان ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دوندر سنگھ رانا نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آر او 202منسوخ کیا جائے اور جموں و کشمیر میں اپنی خدمات انجام دینے والے اور مستقبل قریب میں ملازمتیں حاصل کرنے والوںکے ساتھ انصاف کیا جائے ۔موصوف نے کہا کہ ایس آر او 202ایک نا انصافی ہے کیونکہ برابر کام کیلئے برابر اجرتیں ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ نئی بھرتی عمل میںلانے سے قبل ایس آر او 202کو منسوخ کیا جائے ؛وہیں صوبائی صدر نے کہا کہ 2015میں اس کو لاگو کیا گیا جس سے ملازمین کافی نالاں ہیں اور ان کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے جبکہ وہ محنت و لگن سے کام کرتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ ایس آر او 202سے نئی بھرتیوں میں شامل ہونے والے بے روزگار نوجواں بھی پریشان ہیں ۔رانا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ایس آر او 202کو منسوخ کرنے کیلئے کیوں جھجک رہی ہے ۔انہوںنے امید جتاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس مسئلہ پر غور کرے گی اور ملازمین کے کے مطالبات کا ازالہ کیا جائے گا اور ملازمین کو برابر کام پر برابر اجرتیں ملیں گی اور ایک بڑے طبقے کے مفاد میں ہے کہ ایس آر او 202کو منسوخ کیا جائے ۔اس دوران صوبائی صدر دوندر رانا نے ایس آر او 202کے تحت کام کررہے ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ۔