سوہن کمار رگھونشی ،جموں و کشمیر پولیس اہلکارکا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
محمد جعفر بٹ؍ابراہیم خان
جموں؍؍”یہ وائرس مانگے جان”،سوہن کمار کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اسے کافی سراہا گیا۔سوہن کمار رگھونشی جموں و کشمیر پولیس کے ایک سپاہی ہیں ،جو بچپن سے ہی گانے کو فی شوق رکھتے ہیں۔بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پولیس میں ڈیوٹی کرتے ہوئے بھی دوسر کئی طوح کے شوق پورے رکھتے ہیں ،چونکہ موسیقی کو روح کی سکون کہا جاتا ہے اور اکثر لوگ موسیقی کو پسند کرتے ہیں،سوہن کمار بھی ان پولیس اہلکاروں میں سے ایک ہے ،جنھیں گانے کا کافی شوق ہے۔کرونا وائرس کے چلتے کافی ہنر مند نوجوانوں نے کرونا وائرس کو لیکر طرح طرح کے گانے گائے تو وہیں جموں و کشمیر پولیس کے اس اہلکار نے نہایت ہی عمدہ گانا گایا ،جسے کافی سراہا گیا۔سوہن کمار نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والوں کی طرف سے بھی مجھے کافی مدد ملی اور میرے اس گانے کو کافی سراہا گیا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ موسیقی مجھے وراثت میں ملی ہے کیونکہ میرے باپ دادا،کے زمانے سے ہی گانے کا یہ دستور چلا آ رہا ہے ہے۔انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے اس گانے کو مکعمل کرنے میں مدد دی اور میں ان سب لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے لیکن صیح جگہ نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے جموں و کشمیر کے نوجوان ہمیشہ پیچھے رہتے ہیں ،لیکن سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں ہر انسان اپنے ہنر کو آزما سکتا ہے اور خود کو آگے لا سکتا ہے لہذا ایسے میں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ہنر کو نہ چھپائیں۔انہوں نے کہا کہ میرے آفس کے لوگ اور میرے ساتھی ہمیشہ گانے کے سلسلے میں میرا ساتھ دیتے ہیں ،جس سے میری کافی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،اور میں مزید آچھا گانے کی کوشش کرتا ہوں ،انہوں نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس میں بھی کسی قسم کا ہنر پایا جاتا ہے وہ خود کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے لانے کی کوشش کریں۔