جموں، 17 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جاری مسلح تصادم میں مبینہ طور پر دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
اس تصادم کے دوران فوج کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے گنڈانا کے پوستا پوترا نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے مذکورہ گائوں میں گذشتہ رات دیر گئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔