سری نگر، 16 مئی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کی شام جنگجوئوں کے حملے میں جموں وکشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے فرسل یاری پورہ میں ہفتہ کی شام جنگجوئوں نے پولیس کی ایک ناکہ پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد امین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔