جموں و کشمیر یتیم فائونڈیشن کا امدا دالمستحقین کا سلسلہ جاری

0
0

476190کی خطیر رقم کی اشیائے ضروریہ ابھی تک تقسیم
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍لاک ڈائون سے متائثر غرباء ومستحق گھرانوں تک غلے کے علاوہ دیگر اشیائے خوردونوش پہونچانے کا کام  جاری رکھتے ہوے جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن ضلعی شاخ کشتواڑ نے ابھی تک مبلغ476190روپیوں کی اشیا ء تقسیم کیں ہیں یہ رقم ضلع کشتواڑ کے مخیر احباب کی وجہ سے فاؤنڈیشن کو موصول ہوتی ہے۔ فائونڈیشن خدا و رسول ﷺ کی بارگاہ سے اجر حاصل کرنے کے لئے مشکل وقت میں عوام کو اشیائے خرد و نوش تقسیم کرتی ہے ۔واضح رہے  فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی ایک معیاری سکول بھی ترقی کی جانب گامزن ہے۔  اور جسکے نتائج سے اہلیان کشتواڑ بخوبی واقف ہیں ۔سکول میں مختلف علاقوں کے 30یتیم بچے زیر تعلیم ہیں  جنکے قیام وطعام کا انتظام  فا ونڈیشن کرتی ہے ۔فاویڈیشن انتظامیہ نے تعاون کے  لئے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا