مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے مرمتی کا مطالبہ کیا
شکیل چنہنی
جموں ؍؍ :چنہنی چمپاڑی لنک روڈ جس کی تعمیر کا کام 2008 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس سڑک کی خستہ حالت کا اندزہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ چھہ ماہ قبل بارش کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی تھی ۔جو اج تک بند ہی پڑی ہوئی ہے۔ جس سے عام لوگوں کو بھاری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کے تعمیرات عامہ اس سڑک سے تعلق سے کوئی جواب نہیں دے رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری اس سڑک کی مرمت کرکے عوام کے لئے اس سڑک کو جلد کھولا جائے۔