لیفٹیننٹ گورنر سانبہ میں دُکانیں کھولنے کی اجاز ت دیں:منجیت سنگھ

0
0

جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران نے ایس ڈی ایم وجے پور کو میمورنڈم پیش کیا
لازوال ڈیسک

وجے پور؍؍جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈر ان نے یہاں ایس ڈی ایم وجے پور کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع سانبہ میں اشیائے ضروریہ کے بغیر دوسری دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے ۔واضح رہے یہ قرارداد جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈر منجیت سنگھ کی قیادت میں وجے پور، رام گڑھ کے تاجران نے جمع کروایا ۔وہیں وفد نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے تاجر اور دوکاندار کافی متاثر ہوئے ہیں ،اسلئے انھیں دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ کے بغیر دیگر دوکانیں بند ہیں کو کھولنے کی اجازت دی جائے ۔انہوںنے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے دو ماہ سے دوکانیں بند ہیں اور ان دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ تاجر اور دوکاندار طبقہ جو متاثر ہو رہا ہے کو راحت مل سکے ۔انہوںنے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دیگر اضلاع کی طرح سانبہ میں بھی ایسی سرگرمیو ں کی اجازت دی جائے ۔موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی پاسداری کرتے ہوئے سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا