خوش اسلوبی وسماجی دُوری کیساتھ سرپنچ ارشاد بی بی کی نگرانی میں صارفین کوراشن کی فراہمی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے چلتے پوری دنیا کے لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن اس دوراں حکومتوں نے اپنے عوام کیلئے بہتر اقدام بھی اٹھائے ۔وہیں وطن عزیز میں سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری رضاء کار تنظیمیں بھی اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔وہیں حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزریوں اور احکامات کی پاسداری کیلئے ہر کوئی اپنا تعاون پیش کر رہا ہے ۔عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے اے اے وائی اور بی پی ایل صارفین کیلئے مفت راشن کا انتظام کیا گیا تاکہ لاک ڈائون کے اثر سے کسی حد تک راحت مل سکے۔اسی ضمن میں جموں کے حلقہ پنچائت چواہدی میں اے اے وائی اور بی پی ایل صارفین کو راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر سرپنچ چواہدی اپر ارشاد بی بی نے عوام کی راشن تقسیم کاری میں اپنا نمایاں کردا ر ادا کیا اور مستحقین کو راشن فراہم کیا گیا ۔اسی سلسلہ میں مقامی سرپنچ ارشاد بی بی نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنچائت حلقہ چوہدی میں 1600صارفین کو مفت راشن تقسیم کیا گیا اور اس دوران لاک ڈائون کی مکمل پاسداری کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا ۔