ریاسی ، رام بن میں ہائی ویز ،ریلویز اور کان کنی کے پروجیکٹوں کی بحالی کی جائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع ریاسی اور رام بن میں رکے منصوبوں پر کام کی بحالی کو مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈ ر اعجاز احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع میں ہائی ویز، ریل ویز اور کان کنی کے پروجیکٹوںکی بحالی کی جائے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ان منصوبہ جات میں مقامی لوگ جڑے ہوئے ہیں اور کووڈ19کے چلتے بے روزگاری ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے ۔خان نے مزید کہا کہ یہ اہم معاشی سرگرمیاں ہیں جو لاک ڈائون کی وجہ سے رک کر رہ گئی ہیں اور انہیںبحال کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔موصوف نے مزید کہا کہ کووڈ19کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کاموں کی بحالی یقینی بنائی جائے اور ان کاموں میں شامل مزدوروں کی بقایا اجرتیں واگزار نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں اور مواد فراہم کرنے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اعجاز خا ن نے مزید کہا کہ یہ پرجیکٹ مقامی عوام کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتے ہیں ۔موصوف نے مزید کہا کہ دھرمکنڈ پرلنکا میں جپسم کی کان کنی، سنگلدان، دھرم ۔ ششوا، ارناس اور بانہال میں ریلوے کا کام جلد شروع کیا جانا چاہئے تاکہ غرین کنبہ جات کی مالی حالت میں بہتری لائی جا سکے ۔