رملہ،// مغربی کنارے میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ نابلس قصبے اور بیت دجان گاؤں اور شمالی مغربی کنارے کے مشرق میں واقع شہر کدلیہ کے گاؤں کفر قدام میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اہلکار کے مطابق گولہ بارود سے دو افراد زخمی ہوئے، 20 افراد ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے اور درجنوں افراد آنسو گیس کے شیلوں کی زد میں آئے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی سرزمین کی توسیع کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے ہفتہ وار مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔