ملک وبیرون ملک پھنسے جموں وکشمیر کے ہر فرد کو گھر لایا جائے گا: روہت کنسل

0
0

حکومت نے اب تک زائد از 50 ہزار لوگوں کو گھر واپس لایا ہے
یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل کا کہنا ہے کہ ملک وبیرون ملک پھنسے یونین ٹریٹری کے ہر فرد کو گھر واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک زائد از 50 ہزار لوگوں کو گھر واپس لایا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مہاراشٹر سے سپیشل شرامک ٹرین کے ذریعے جموں کشمیر کے 9 سو لوگوں جن میں 4 سو طلبا شامل ہیں، کو آج گھر واپس لایا جارہا ہے۔ یہ چھٹی شرامک ٹرین ہوگی، اب تک زائد از پچاس ہزار لوگوں کو گھر واپس لایا گیا ہے، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر کسی کو گھر واپس لایا جائے گا’۔موصوف ترجمان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘سپیشل راجدھانی ایکسپریس 45 منٹ قبل ہی جموں پہنچی، گھر پہنچنے کی جلدی، اس میں 1 ہزار 18 مسافر تھے، سبھی مسافروں کے نمونے حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے اضلاع کی طرف روانہ کیا گیا، اب اگلی ٹرین کل آئے گی’۔دریں اثنا جموں وکشمیر حکومت نے ملک کے دیگر حصوں میں درماندہ شہریوں کی سہولیت کے لئے ویپ پورٹلhttp://jkmonitoring.nic.in/ شروع کیا ہے۔ اس پورٹل کو این آئی سی جموں وکشمیر نے نہایت ہی قلیل مدت کے اندر تیار کیا ہے۔ اْن تمام افراد کو جنہوں نے پہلے ہی جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے قائم کی گئی لنکس کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کی ہے کو دوبارہ اپنا نام رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ویب پورٹل پر ان تمام افراد کی تفاصیل دستیاب ہے جنہوں نےhttp://www.jktpo.in/ کے ذریعے اپنا نام پہلے ہی درج کیا تھا۔ ایسے تمام درج شدہ افراد اپنی درخواستوں پر عمل درآمد کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔اگر چہ جموں وکشمیر کی ہمسایہ ریاستوں میں درماندہ افراد کافی تعداد میں واپس آئے ہیں تاہم ابھی بھی بذریعہ ریل گاڑی وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف ریلوے سٹیشنوں پر ایسے افراد کے لئے ریل سفر کا انتظام کیا جارہا ہے۔ملک کے مختلف ریاستوں اور شہروں بشمول مہاراشٹریہ، تامل ناڑو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، آسام، جھارکنڈ، بہار، اڑیسہ، ویسٹ بنگال، راجستھان، گجرات اور اترپردیش کے دیگر علاقوں سے بذریعہ ریل ایسے افراد کو اگلے چند دنوں کے دوران واپس لانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا