سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانیہ سے بھاری درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعد ازاں ماہ رواں کی 20 تاریخ تک بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے ہی رک رک کر رم جھم بارشیں شروع ہوئیں جس سے درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی اور لوگ ایک بار پھر روایتی کشمیری لباس پھیرن پہننے پر مجبور ہوگئے۔