جمہوری ملک میں رہتے ہوے بھی جمہوری حقوق سے محروم۰کہاغریب سمجھ کر کوئی بھی سہولیات نہیں دی جارہیں
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں سے تعلق رکھنے والی بے سہارہ ا خاتون افسر بی آج بھی تمام تر سہولیات سے محروم ہے۔ ایک خستہ حال مٹی کے کچے آشیانے میں رہ کر ایک طرف اپنا گزرا مشکل بھرے حالات میں کررہی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی عدم توجہ شکار ہے۔محکمہ پنچائیت کی جانب سے بھی غریبی کا مذاق اڑا یاجارہاہے۔ نہ ہی پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آشیانہ فراہم کیاگیاہے نہ ہی ایس بی ایم کا بیت الخلاء دیاگیاہے۔ یہاں تک کہ پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔ ترسیلی لائین ہونے کے باوجود بھی پانی لگا کر نہیں دیا جارہاہے۔ نہ ہی یہاں کمیونٹی شلٹر تعمیر کرنے دیا جارہاہے۔ایک بیوہ خاتون ہوتے ہوے بھی اتنی ساری مشکلات کو جھیل رہی ہوں انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پنچائیت انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں پی ایم اے وائی مکان ایس بی ا یم کا بیت الخلاء اور پینے کا پانی میسر کیا جاے۔مزید بات کرتے ہوے افسر بی نے کہا میرا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔آج تک میں نے بھیک مانگ کر گزاراکیااور میرے پاس مکان نہیں، بیت الخلاء نہیں، پینے کا پانی نہیں کیوں کہ میں غریب ہوں اس لئے سب جمہوری سہولیات محروم ہوں۔