لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارت صحت کو جموں وکشمیر میں کووِڈ۔19پھیلائو پر

0
0

روک لگانے کیلئے یوٹی انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیل دی
یواین آئی

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیل دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز ی وزیر کو سواستھ ندھی جوکہ ایک مخلوط صحت آڈٹ اور سکریننگ لائحہ عمل ہے کو بروئے کار لا کر یوٹی کے ہر گھر تک رسائی حاصل کر کے اس وبا سے شہریوں کا تحفظ کرنے کے بارے میں بھی تفصیل دی۔انہیں بتایا گیا کہ گھر گھر جائزہ لینے کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل کار فرما ہے اور سواستھ ندھی کے تحت اب تک 90فیصد آبادی کو اس کے دائرے کے تحت لایا گیا ہے تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلائو کے خلاف مؤثر طریقہ کار اپنا یا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں آباد ی کے حساس طبقے بشمول ان بزرگوں جو پہلے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یوٹی انتظامیہ کووِڈ۔19کے لئے ٹیسٹنگ صلاحیت کو مزید اضافہ کرنے کے لئے آر این اے ایکسٹرکٹ کاحصول بھی عمل میں لایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں ملک کے تمام ریاستوں اور یوٹیوں میں سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔مرکزی وزیر صحت نے جموںوکشمیر میں کووِڈ۔19وبا کے پھیلائو پر روک لگانے کے لئے یوٹی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔انہوںنے جموں وکشمیر کے ریڈ زون اضلاع کے ڈپٹی کمشنرو ں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کر کے اُن سے کووِڈ۔19 وبا پر روک لگانے کے اقدامات کے بارے میں مختلف پہلوئوں پر فیڈ بیک حاصل کی۔مرکزی وزیر صحت نے غیر کووِڈمریضوں کے لئے یوٹی انتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے انتظامات کو سراہا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے حاشیہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ریاست میں پیداشدہ صورتحال پر بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور کووِڈ۔19 کے خلاف جامع منصوبہ بندی اور ریسپارنس میکانزم کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی لوگوں میں اعتماد قائم کرنے کے لئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سروے ٹیسٹنگ اور کانٹرکٹ ٹریسنگ کے دوران مقامی کمیونٹی قائدین کا تعاون حاصل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے اضلاع میں ضرورت کے مطابق آئی سی یو بستروں میں اضافہ کرنے کی بھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے درماندہ لوگوں کو واپس کے عمل کے دوران پروٹوکال کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی اور ان واپس لائے جارہے لوگوں کی ٹیسٹنگ کی بھی ہدایت دی جو کہ اس وبا کے مزید پھیلائو کے روک لگانے کے لئے لازمی ہے۔انہوں نے افسروں کو انتظامیہ کے ہرسطح پر کووِڈکے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے لئے کہااور تمام جاری احتیاطی اقدامات کو مؤثر طور لاگو کرنے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا