گزشتہ صدی سے ہی سنتے آئے ہیں کہ 21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی ۔ کورونا بحران کے دوران ہمیں صورتحال کو اچھے سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔
وزیراعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کررہے ہیں ۔ قوم سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہمیں تین مہینے ہوگئے ہیں ۔ ہندوستان میں لوگوں نے اپنے قریبیوں کو کھویاہے ، ان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بحران ہم نے نہ پہلے دیکھا نہ سنا تھا ۔ یہ سانحہ تصور سے بالاتر ہے ، لیکن ٹوٹنا ، بکھرنا انسان کو قبول نہیں ہے ۔ ہمیں اس جنگ میں محتاط رہ کر بچنا بھی ہے اور آگے بڑھنا بھی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کے درمیان وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام یہ پانچواں خطاب ہے ۔ اس سے پہلے آخری مرتبہ انہوں نے چودہ اپریل کو قوم سے خطاب کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ صدی سے ہی سنتے آئے ہیں کہ 21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی ۔ کورونا بحران کے دوران ہمیں صورتحال کو اچھے سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی آج کی صورتحال ہمیں سکھاتی ہے کہ اس سے لڑنے کا ایک ہی راستہ ہے خود کفیل ہندوستان ۔ وزیر اعظم مودی نے خصوصی معاشی پیکج خود کفیل ہندوستان مہم کا اعلان کیا ، جو ہندوستان کی جی ڈی پی کا دس فیصد کے آس پاس ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ہندوستانی صعنتوں کو مضبوطی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی پیکج اور اس خصوصی پیکج کو جوڑ دیں تو یہ 20 لاکھ کروڑ روپے کا ہوگا ۔۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو لے کر بھی مشورے دیں ۔