ایئر انڈیا ملازم کورونا سے متاثر، ہیڈ کواٹر سیل

0
0

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا کے دلی واقع ہیڈ کوارٹر کا ایک ملازم کووڈ۔ 19 سے متاثر پایا گیا ہے جس کے بعد ہیڈ کواڑٹر کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے یہاں رکاب گنج روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹر کے ملازم میں کورونا کی علامات پائے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی تھی۔ پیر کی شام اس کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد عمارت کو دو دن کے لئے سیل کردیا گیا ہے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ پوری عمارت کو سنیٹائز کرنے کی غرض سے دو دن کے لئے سیل کیا گیا ہے۔ سنیٹائزیشن کا کام مکمل ہوجانے کے بعد دفتر میں دوبارہ کام کاج شروع ہوجائے گا۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق مذکورہ ملازم کے رابطے میں آئے دیگر سبھی ملازمین کو 14 دن کے لئے کوارنٹین کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سبھی سرکاری ملازمین کی کم تعداد کے ساتھ کام کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا