مرکزی سرکار کے بڑے بڑے دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت: انیتا چاندپوری
محمد جعفر بٹ؍؍ابراہیم خان
جموں؍؍مرکزی سرکار کے بڑے بڑے دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں،ملک کے اکثرمقامات پر لوگ پریشان حال ہیں اور بھوک مری کا شکار ہو رہے ہیں۔لوک جن شکتی پارٹی کی وومن ونگ ،یوٹی جموں و کشمیر کی صدر انیتا چاندپوری نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کاکام زمینی سطح پر زیرو کے برابر ہے جبکہ زبانی دعوے کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوک جن شکتی پارٹی لاک ڈاون کے شروع ہوتے ہی ملک کے ہر کونے میں پہنچ کر عوام کی مدد کرنا شروع کی اور یہ سلسلہ لاک ڈاون کے ختم ہونے تک جاری رہے گا،اور ہمارا مقصد یہی ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے۔انہوں نے کہا کہ جموں میں بیرونی ریاستوں کے بہت سے مزدور پھنسے ہوئے ہیںاور ان لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں تک کے ان لوگوں کو کھانے کے کھانا بھی میسر نہیں ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے بھی ان لوگوں کے لئے خاص اقدام نہیں اٹھائے ہیں،لیکن جموں و کشمیر میں بہت سی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں ایسی ہیں جو اس لاک ڈاون کے چلتے عوام کو کھانا اور راشن فراہم کر رہی ہیں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے اکثر علاقوں میں لوک جن شکتی کے ممبرز نے لوگوں کے اس لاک ڈاون کے چلتے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی لیکن ہمیں پاسوان صاحب کی طرف سے یہ ہدایات دی گئی تھی کہ ہمیں واہ واہ کی ضرورت نہیں ہے چھپتے چھپاتے لوگوں کو ہر طرح کی سہلیات فراہم کی جائیں ،اور اس کام میں ہمیں انتظامیہ یا سرکار کا کوئی بھی تعاون حاصل نہیں رہا یہ سب ہم پارٹی کی جان سے کئے جا رہے ہیںلیکن اب جموں میں ایسے لوگو سامنے آئے ہیں جو کوئی کام تو نہیں کرتے لیکن ایک ماسک تقسیم کر کے فوٹو ضرور کھنچواتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کچھ شرم کرنی چاہیے جو اس مہاماری میں مشہور ہونے کے لئے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درماندہ مسافروں اور مزدوروں کی آہ و پکار سن کر کافی افسوس ہوتا ہے کہ آخر کار جموں و کشمیر انتظامیہ ان لوگوں کو واپس لانے میں سست روی کا شکار نظر آ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈاون کے چلتے کافی مزدوروں کی جانیں چلی گئی آکر اس سب کا زمہ دار کون ہے اور ان لوگوں کی خبر گیری کرنے والا کوئی کیوں نہیں،لیفٹینٹ گورنے سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی جموں و کشمیر کے مزدور اور مسافر بیرونی ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو جلد از جلد واپس لایا جائے تاکہ یہ لوگو اپنے گھروں کو پہنچ کر راحت کی سانس لے سکیں۔لاک ڈاون کے چلتے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور سماجی و معاشراتی دوری کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے ،اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے آس پاس کے لوگوں کا خاص خیال رکھیںاپنے گھر کے افراد اور خاص کر اپنے گھر کے بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔