جامع مسجدتیلی بستی بڑی براہمناں سے روح پرورآذان کی صدائیں

0
0

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تالاکھولا،رمضان کی رونقیںبحال،اہلیانِ بستی نے ’لازوال‘کودعائوں اورنیک خواہشات سے نوازہ
نریندر سنگھ ٹھاکر ؍؍محمد جعفر بٹ

جموں؍؍تیلی بستی کی جامع مسجد کے کھلتے ہی عوام میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی ،کرونا کے چلتے جموں کے بڑی براہمنا علاقے کی تیلی بستی میں جامع مسجد شریف کو سیل کیا گیا تھا جسکی بنا پر یہاں کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ٹیم لازوال نے اس سلسلے میں خبرچلائی تھی،اس سلسلے میں جب نمائندے نے ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ سے بات کی تھی تو انہوں نے ٹال مٹول کر کہ اس معاملے پر بات کرنا گوارہ نہیں سمجھا ،تو اس سلسلے میں صوبائی کمشنر سنجیو ورما سے بھی بات کی گئی تو انہوں نے پہلے کہا کہ میں اس مسئلے پر ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کر کے بتاوں گا کہ کب تک اس معاملے کو حل کیا جائے گا لیکن جب ان سے دوبارہ رابظہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سیدھے سادھے الفاظ میں یہ کہہ دیا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ سے بات کرو،وہیں نمائیندے نے اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل سے بات کی تو انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ مین اس پورے مسئلے کا جواب طلب کر کہ اس مسئلے کا حل نکالوں گا اور آخر کارگزشتہ روس اس مسجد کا تال کھولا گیا ،تو یہاں کی عوام میں کافی مسرت دیکھنے کو ملی ،یہاں  کی عوام نے ٹیم لازوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لازوال کے بے حد شکر گزار ہیں جنکی وجہ سے ڈیڑہ ماہ بعد آج ہماری مسجد شریف کا تالا کھلا اور ہم پھر سے مسجد میں آذان دینے لگے۔لازوال سے بات کرتے ہوئے یہاں کی کچھ لوگوں نے کہا کہ اس علاقے میں ہر مذہب کے لوگ رہتے ہیں ،اور ہمارے بھائی چارے کی کئی اور مثال نہیں ،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے چلتے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،اس مدعے کو لے کر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے کئی بار بات کی گئی لیکن انتظامیہ کے کسی بھی شخص نے ہماری بات نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم لازوال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،کہ اس چینل نے ہماری آواز  کو اٹھایا اور آکر کار انتظامیہ کو اس بات کے لئے مجبور ہونا پڑا کے ہماری مسجد کا تالا کھول دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ ہماری مسجد کھول دی جائے تاکہ ہم نماز پڑھ سکیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ سے یہ اپیل کی کہ اگر کوئی بھی شخص آپ کے پاس آئے تو برائے مہربانی ہر چھوٹے بڑے شخص کی بات سنا کریں ،لیکن ایسا نہیں ہوتا عوام کی بات کو نظر انداز کی اجاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔مسجد کے امام محمد فاروق نے کہا کہ کافی عرصہ بعد ہماری مسجد کھولی گئی اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیم لازوال نے ہماری آواز بلند کی او ر ہماری مسجد پھر سے کھول دی گئی اس کے لئے ہم ٹیم لازوال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ سماجی دوری کا بھر پور احترام کریں ،اور اپنے گھروں میں ہی عبادت کرتے رہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ اپنے آ س پاس کے لوگوں کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی بھوکا تو نہیں سو رہا ہے اس وقت ہمارا یہ فرض اولین ہے کہ ہم دوسروں کی مدد کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا