ریاستیں طبی پیشہ ور افراد کی آمدو رفت پر پابندی نہ لگائیں: وزارت داخلہ

0
0

نجی کلینک ، نرسنگ ہومز اور لیبارٹریوں کو کھولنے کی اجازت دی جانی چاہئے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر صحت کارکنوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنائیں۔مرکزی سکریٹری برائے داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں اتوار کے روز ہونے والی اس میٹنگ میں ، کچھ ریاستوں کی جانب سے طبی پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت اور طبی سرگرمیوں پر پابندی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ اس پر دھیان دیتے ہوئے کابینہ کے سکریٹری نے ریاستوں سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کو کہا تھا۔کابینہ کے سکریٹری کے حکم کے تناظر میں لکھے گئے خط میں ، ریاستوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت کی ضروریات سے متعلق طبی پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت اور ان کی جانیں بچانے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جانی چاہئے ۔ طبی پیشہ ور افراد پر عائد پابندیاں کورونا کی وبا کے خلاف چلائی جانے والی میڈیکل مہم کو متاثر کرسکتی ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، کلیننگ اسٹار اور ایمبولینسوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنائیں تاکہ تمام مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ریاستوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ طبی پیشہ ور افراد کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ نجی کلینک ، نرسنگ ہومز اور لیبارٹریوں کو کھولنے کی اجازت دی جانی چاہئے اور ان میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی آمد پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے ۔ اس سے ہنگامی صورتحال میں آنے والے غیر کورونا مریضوں کو بھی آسان علاج فراہم ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا