نریندرسنگھ
جموں؍؍جموں کے ترکوٹہ نگر میں قائم سٹیٹ بینک آف انڈیا کی عمارت کی تیسری منزل سے پیر کی صبح آگ نمودار ہوئی جس سے بنیک ریکارڈ خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ترکوٹہ نگر میں ریزرو بینک آف انڈیا کے دفتر کے متصل واقع ایس بی آئی کی عمارت کی تیسری منزل سے پیر کی صبح آگ کو دیکھ کر کچھ راہگیروں نے شور مچایا جس کے پیش نظر متعلقین نے فوراً سات فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کے کام پر لگایا۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈرز نے اپنے تمام تر ساز وسامان اور وسائل کو بروئے کار لاکر آگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روک دیا جس کے باعث متصل ہی واقع ریزرو بینک آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹرس کو اس آگ سے متاثر ہونے سے بچایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس واردات میں بینک ریکارڈ خاکستر ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔