دیگرامراض سے لڑرہے لوگوں کیلئے بڑی راحت

0
0

جموں کے ہسپتالوں میں آج سے محدود او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں سے منسلک ہسپتالوں میں منگل کے روز سے محدود او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی۔ سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے مریضوں کو فون کرکے الگ الگ اوقات پر ہسپتالوں میں بلایا جائے گا۔ جی ایم سی جموں کے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ لوگوں کے مطالبے پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں محدود او پی ڈی خدمات منگل سے بحال ہوں گی۔ انہوں نے کہا: ‘لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ہسپتالوں میں او پی ڈی خدمات شروع ہونی چاہیں۔ ہم نے سوچ سمجھ کر اور تمام شعبوں کے سربراہوں کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی مرتب کی ہے۔ منگل سے ہر شعبے میں بیس مریضوں کو دیکھا جائے گا۔ سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے ہم مریضوں کو الگ الگ اوقات پر بلائیں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ایک مریض کے ساتھ ایک ہی تیماردار کو آنا چاہیے۔ اگر مریض کو کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے تو اسے اکیلے آنا چاہیے۔ ہر شعبے میں دو سینئر ڈاکٹر اور کچھ جونیئر ڈاکٹر مریضوں کو دیکھیں گے’۔ بتادیں کہ جموں کے دس اضلاع میں کشمیر کے مقابلے میں کورونا وائرس کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ نے پہلے ہی پوری وادی کو ریڈ زون قرار دے رکھا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا