لیہہ، 11 مئی (یو این آئی) کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود کفایت حیسن نامی ایک استاد قرنطینہ مرکز میں بھی آن لائن کلاسز دے کر نہ صرف اپنے منصبی فرض سے عہدہ برآ ہورہے ہیں بلکہ اپنے ہم پیشہ لوگوں کے لئے ایک قابل عمل مثال بھی پیش کررہے ہیں۔
لمدن ماڈل سینئر سکینڈری اسکول لیہہ میں ‘ریاضی’ مضمون پڑھانے والے موصوف استاد کا کہنا ہے کہ پڑھانا میرا پہلا اور آخری شوق ہے اور آن لائن کلاس دے کر میں تازگی و سکون محسوس کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑنا آسان ہے بشرطیکہ قرنطینہ کا موثر استعمال کیا جائے۔