ارنب معاملہ:سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ،راحت جاری

0
0

نئی دہلی،11 مئی(یواین آئی)سپریم کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی عرضی پر پیر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا اپنا پچھلا حکم برقرار رکھا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ارنب گوسوامی کی جانب سے پیش وکیل ہریش سالوے،مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

عدالت نے کہا کہ ارنب کو گزشتہ 24 اپریل کو گرفتاری سے ملی راحت فیصلہ آنے تک جاری رہےگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا