پونچھ میں ایل او سی پر سنائپر فائر سے فوجی اہلکار زخمی

0
0

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود برآمد
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر اتوار کے روز ایک فوجی اہلکار اْس وقت زخمی ہوگیا جب پاکستان کی طرف سے مبینہ طور پر سنائپر گن سے بھارتی فوجی کو نشانہ بناکر گولی چلائی گئی۔اِدھر جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک واقع ہردو گورن نامی علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چونکہ بالاکوٹ سیکٹر میں ایک ہی گولی چلی ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ سنائپر فائر ہوسکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں تعینات ایک فوجی اہلکار اتوار کی صبح اچانک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زخمی فوجی کو مقامی ہسپتال میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ایک سینئر فوجی افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دریں اثناء جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک واقع ہردو گورن نامی علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی سانبہ شکتی کمار پاٹھک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہردو گورن نامی سرحدی و جنگلی علاقے سے چینی ساخت کے تین ہتھ گولے اور اے کے 47 کے 54 رائونڈ برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘سانبہ پولیس نے پولیس پوسٹ گورن کی حدود میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ اس میں اے کے 47 کے 54 رائونڈ اور چینی ساخت کے تین ہتھ گولے شامل ہیں’۔ایس ایس پی نے کہا کہ اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کے سلسلے میں پولیس تھانہ سانبہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہردو گورن ایک جنگلی علاقہ ہے جہاں گذشتہ کچھ روز سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔نامہ نگاروں کی جانب گرفتاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر شکتی پاٹھک نے کہا: ‘کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم پبلک ڈومین میں نہیں رکھ سکتے ہیں۔ ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ تحقیقات جاری ہیں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا