خطہ چناب میں محکمہ جل شکتی بن رہاہے محکمہ ’چھل شکتی‘

0
0

بے سہارا خاتون کے پانی کاکنیکشن کاٹا ،کئی کلومیٹر کی مسافت سے پیدل پانی لانے پرمجبورہیں
اویس چوہدری

بھدرواہ؍؍لاک ڈائون کی دوران عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے اور ہر کوئی ایک دوسرے کی مدد کرنے میںمائل ہے لیکن بھدرواہ میں محکمہ جل شکتی کی کمزور شکتی کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔واضح رہے سب ڈویژن بھدرواہ کے گائوں بھیرنی کی پنچائت کٹیارہ محکمہ جل شکتی نے اپنی شکتی کا استعمال کرتے ہوئے ایک پانی کنکشن کو ختم کر دیا ہے جو ایک دہائی قبل محکمہ کی جانب سے ایک پہاڑی پر آشا بیگم نامی بے سہارا کے گھر میں پانی فراہم کر رہا تھا اور گزشتہ دس روز سے زائد عرصہ گزر چکا ہے کہ یہ بیوہ خاتون کئی کلومیٹر پیدل مسافت طے کر کے پانی لانے کیلئے مجبور ہے ۔اس ضمن میں جب آشا بیگم سے جب بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں صرف محکمہ جل شکتی کی جانب سے ہی نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے بالکہ مقامی سرپنچ کی نظر اندازی بھی ان کے ساتھ ہے اور وہ اپنے کنبے کے ہمراہ گزشتہ دس دنوں سے پانی کیلئے ترس رہی ہیں ۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے ہراساں کرنے پر تحقیقات عمل میں لائی جائے اور اس سازش میں ملوثین کو سزا دی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا