بھوپال،9مئی(یو این آئی)مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں زیر تعلیم تقریباً 365کشمیری طلبہ وطالبات کو آج بس کے ذریعہ جموں کشمیر کے لئے راوانہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر جموں کشمیر کے رہنے والے ان طلباءکو بھوپال کے گاندھی نگر واقع ساگر بپلک اسکول سے بس کے ذریعہ آج روانہ کیا گیا۔
بسوں کو روانہ کرنے سے پہلے سینیٹائز کیاگیا تھا۔