آپ ممبر اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

0
0

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) جنوبی دہلی میں ایک ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں پولیس نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی پرکاش جاروال اور اس کے ساتھی کپل ناگر کو ہفتہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر اتل ٹھاکر نے بتایا کہ ڈاکٹر کی خودکشی معاملہ میں دونوں ملزمان پرکاش جاروال اور کپل ناگر سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیاہے۔ ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیب سرائے تھانے میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
اس سے پہلے پرکاش جاروال کو دہلی پولیس پوچھ گچھ کے لئے دو بار بلا چکی تھی. لیکن دونوں بار پرکاش جاروال دہلی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد رکن اسمبلی جاروال اور ان کے ساتھی ناگر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
پولیس نے جمعرات کو جاروال کے والد اور بھائی سے پوچھ گچھ کی تھی۔
قابل غور ہے کہ ڈاکٹر راجندر بھاٹی نے 18 اپریل کو اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ پولیس کو راجندر بھاٹی کا ایک سوسائڈ نوٹ ملا تھا جس میں آپ کے دیولی ممبر اسمبلی پرکاش جاروال کا نام تھا۔ متوفی ڈاکٹر نے خودکشی نوٹ میں جاروال اور اس کے ساتھی پر مسلسل دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا