نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی صحت کے بارے میں جا رہی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ مکمل طور صحت مند ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے میری صحت کے بارے میں کئی من گڑھت افواہیں پھیلائی ہیں، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے میری موت کے لئے بھی ٹوئیٹ کرکے دعا مانگی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی صحت کی فکر کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں۔