ایس جے شنکر مالدیپ اور سری لنکا کے پانچ روزہ دورے پر

0
0

نئی دہلی،// وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہفتہ سے بدھ 30 مارچ تک مالدیپ اور سری لنکا کے پانچ روزہ دورے پر ہوں گے۔ ان کے اس دورے کے دوران مالدیپ کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر جے شنکر نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کی دعوت پر 26 سے 27 مارچ تک مالدیپ کا دورہ کیا ہے۔ اسی دوران وزیر خارجہ اڈو شہر کا دورہ کریں گے اور صدر ابراہیم محمد صالح سے بھی ملاقات کریں گے، جس کے بعد وزیر خارجہ عبداللہ شاہد سے بات چیت ہوگی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران، دوطرفہ ترقیاتی تعاون، ہندوستان کے تعاون سے کئی بڑے پروجیکٹس کے لانچ، افتتاح اور حوالے کرنے کے تعلق سے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جن کی مدد سے مالدیپ کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ بحر ہند کے خطے میں مالدیپ اور سری لنکا دونوں ہندوستان کے پڑوسی ہیں اور وزیر اعظم کے وژن میں پڑوسی ممالک کی اہمیت سب سے پہلے ہے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان مالدیپ اور سری لنکا کے ساتھ بہتر دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا