انسانیت کے سب سے بڑے بحران میں بھی کانگریس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں: بی جے پی

0
0

نئی دہلی، 8 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک اس وقت بنی نوع انسان کے سب سے زیادہ اور سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے اس کے باوجود ملک میں فرقہ وارانہ سیاست اور حکومت کے خلاف بین الاقوامی فورم پر جانے کی کوشش کی جاری ہے لیکن کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی کی فطرت بغیر مطالعہ کئے اور بغیر موضوعات کی معلومات لئے ہوئے بیان دینے کی ہے. انہوں نے اپنی پرانی عادت کے مطابق آج بھی بیان دیا ہے۔
انهوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو اب تھوڑا بالغ اور عملی ہو جانا چاہئے کیونکہ یہ بحران ہندوستان کا ہی نہیں، بلکہ بنی نوع انسان کی معلوم تاریخ کا سب سےبڑااورسنگین بحران ہے اور اس کے لئے وسیع سوچ کی ضرورت ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی نے ظاہر کی ہے.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا