سری نگر، 5 مئی (یو این آئی) وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے پکھرپورہ علاقہ میں منگل کو جنگجووں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں ایک پولیس افسر، ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار اور چار عام شہریوں سمیت کم از کم آدھ درجن افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے پکھرپور میں جنگجووں نے 181 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا۔
انہوں نے کہا کہ گرینیڈ زمین پر گرنے کے ساتھ ہی ایک زودار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام رسول، سی آر پی ایف کانسٹیبل سنتوش کمار اور چار عام شہری زخمی ہوئے۔