اہل وطن لاک ڈاون کی رہنما ہدایات پر عمل کریں: ہرش وردھن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی سائکل کو توڑنے کیلئے لاک ڈاون۔تین کی رہنما ہدایات اور اصولوں پر عمل کرکے اسے کامیاب بنائیں۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کو یہاں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں کورونا منیجمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ کورونا وبا کے اس وقت میں ڈاکٹروں و طبی عملہ اور دیگر ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور لوگوں کو کورونا مریض کے علاج میں لگے ڈاکٹروں اور کورونا سے ٹھیک ہوچکے مریضوں کے ساتھ تفریق آمیز رویہ نہیں اختیار کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ کورونا سے ٹھیک ہوگئے ہیں ان کے ساتھ کسی نظرانداز کرنے والا رویہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ کورونا بیماری کوئی کلنک نہیں ہے ۔ اس دوران مسٹر ہرش وردھن نے ڈائرکٹر کے دفتر، ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ، او پی ڈی، نمونہ مرکز، گراونڈ فلور اور پہلی منزل پر کووڈ بلاک اور کریٹیکل کیئرایریا، ریڈ زون اور ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی چینجنگ فیسلٹی کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو اسپیشل باتھ روم، چینجنگ فیسلٹی اور انفیکشن سے پاک ہونے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ایک بتدریج، پہلے سے طے شدہ اور فعال نقہ نظر کو اختیار کرتے ہوئے کووڈ۔19کی روک تھام، کنٹرول اور منیجمنٹ کی سمت میں کئی طرح کے اقدامات کررہی ہے ، ان کا باقاعدہ سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلی سطحی پر نگرانی کی جاتی ہے ۔پورے ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے سنیچر سے اب تک 83مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1301ہوگئی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستو ں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طورپر 39980مععاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111غیرملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا سے متاثرہ لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 682لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ملک میں ایسے لوگوں کی تعداد 10633پر پہنچ گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا